پشاور(ملت+آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آبادکوبندتونہیں کرسکتے البتہ خیبرپختونخواکو ایک عرصے سے بندکیاہواہے،مسلم لیگ(ن)16اکتوبرکوتحریک انصاف کی منفی اوردھرنوں کی سیاست کیخلاف قوت کامظاہرہ کریگی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی جمشیدمہمنداپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کرینگے،آئندہ عام انتخابات میں بلے والے بلوں میں چھپتے پھرینگے۔ “دھرنانہیں کام” کے نعرے کیساتھ خیبرپختونخواکے عوام کوانکاحق دلانے کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے کیونکہ صوبے کے حکمران تعمیری کام کی بجائے ساڑھے تین برس سے دھرنوں اورسٹیج شوکے انعقادمیں مصروف ہیں جس کے باعث صوبے کے عوام احساس محرومی کے شکارہیں اورہمارا صوبہ تحریک انصاف کی منفی سیاست کی وجہ سے دیگرصوبوں کیساتھ ترقی کے مقابلے میں پیچھے رہ گیاہے۔ عمران خان خیبر پختونخوامیں احتساب کاگلاگھونٹ کراسلام آبادمیں احتساب کاناٹک رچانے کی بجائے صوبے کی تعمیروترقی اورعوام کی فلاح وبہودپرتوجہ دیں۔ وہ جمعرات کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرپارٹی کے رہنمااور کارکن کثیرتعدادمیں موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وفاقی حکومت نے چارسدہ،نوشہرہ،صوابی اورکرک میں پاسپورٹ دفاترکے قیام،سوئی گیس کیلئے مردان ریجن کی منظوری،متعددہسپتال،لواری ٹنل کی بروقت تعمیر،غرباء4 اورمساکین کیلئے سویٹ ہومزکے قیام سمیت دیگرترقیاتی کاموں سے واضح کیاہے کہ موجودہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواکوترقی کی راہ پرگامزن کرنے اورعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے میں سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے نہ کہ صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیاجارہاہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کی معیشت کاسمت درست کرکے ملک کوترقی کی راہ پرڈال دیاہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے مگرعمران خان کوڈرہے کہ اگرپاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی مدت پور کی اورترقی کاپہیہ اسی طرح کامیابی سے چلتارہاتو تحریک انصاف2018کے عام انتخابات میں کونسلرکی نشست بھی نہیں جیت سکتی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب خودبھی آف شورکمپنی کے مالک ہے اورانکے دائیں بائیں بھی آف شورکمپنی کے مالکان موجودہیں تاہم آف شورکمپنی ٹولہ دوسروں کیخلاف احتجاج کرکے اپنامذاق اڑارہے ہیں،خان صاحب وطن عزیزکی ترقی کی راہ میں رکا?ٹیں کھڑی کرکے ملک دشمنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے کشمیرمسئلے پرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے ملک دشمنی کے عزائم ظاہرکردیئے اورقومی یکجہتی کوسبوتاڑکرنے کی ناکام کوشش کی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہرمحاذپرعمران خان منفی سیاست کامقابلہ کرینگے اور16اکتوبرکاجلسہ تحریک انصاف کی منفی سیاست کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا.
خبرنامہ
عمران خان احتساب کاناٹک رچانے کی کوشش نہ کریں ، مشیر وزیراعظم امیر مقام
