خبرنامہ

عمران خان اداروں سے دھونس کے ذریعے من پسند فیصلے چاہتے ہیں، ، احسن اقبال

نواز شریف کے

اسلام آباد(ملت آن لائن،اے پی پی) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی بیلٹ پاور ہے، سٹریٹ پاور سے بیلٹ پاور کامقابلہ نہیں ،عمران خان اداروں سے دھونس کے ذریعے من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔ جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی بیلٹ پاور ہے، سٹریٹ پاور سے بیلٹ پاور کامقابلہ نہیں اورعمران خان اداروں سے دھونس کے ذریعے من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی جمہوریت میں ان کے کردار کا شخص کونسل بھی منتخب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ کچھ نہیں جانتے۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، گالی گلوچ کی سیاست ملک کے مسائل کا حل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء انتخابات کا سال ہے ، عوام سب کانتیجہ نکال دیں گے۔