خبرنامہ

عمران خان اقتدار کی ہوس میں دماغی مریض بن گئے ہیں: مریم اورنگزیب

عمران خان اقتدار کی ہوس میں دماغی مریض بن گئے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ملت آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جب بھی بولتے ہیں تو جھوٹ ہی بولتے ہیں اور وہ حسد اور اقتدار کی ہوس میں دماغی مریض بن گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے میانوالی کے جلسہ عام میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پی ٹی آئی چیرمین کی تقریر کے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جب بھی بولتے ہیں تو جھوٹ ہی بولتے ہیں تاہم انہوں نے چار سالوں میں جتنا وقت جھوٹ بولنے میں ضائع کیا ہے، اگر اتنا شہباز شریف سے ٹریننگ میں گزار دیتے تو آج خیبر پختون خوا میں پنجاب جیسی ترقی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر عمران خان خیبر پختون خوا میں احتساب کمیشن کا تالا کھولنے کا اعلان کرتے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب سے اپنے صوبے میں ڈینگی کے مریض تو سنبھالے جاتے نہیں اور تنقید شہباز شریف پر کرتے ہیں جب کہ جلسوں میں جھوٹ بول کر لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی اور نہ ہی تبدیلی آتی ہے۔