خبرنامہ

عمران خان اقلیت کے لیڈر ہیں اور اقلیت کو اکثریت پر مسلط نہیں ہونے دیں گے‘ سعد رفیق

لاہور (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب عمران خان کی دھمکیاں اور بلیک میلنگ نہیں چلنے دیں گے‘ عمران خان اقلیت کے لیڈر ہیں اور اقلیت کو اکثریت پر مسلط نہیں ہونے دیں گے‘ اکثریتی ووٹ ہمیں ملے اور فیصلے اقلیت کالیڈر کرے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اداروں کو ہمیشہ بلیک میل کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اب عمران خان کی دھمکیاں اور بلیک میلنگ نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اکثریتی ووٹ ہمیں ملے اور فیصلے اقلیت کالیڈر کرے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔