اسلام آباد(ملت آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے عمران خان جب اگلی پیشی پر عدالت پہنچے گے تو انہیں گرفتارکرلیا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا ہےتھا کہ عمران خان اشتہاری ہیں،عدالت انہیں گرفتارکرائے گی،عمران خان کا چہرہ کافی حد تک بے نقاب ہوچکا ہے ،اب عمران خان خود بھی نااہل ہوں گے اور پارٹی پر بھی پابندی لگے گی۔ایک سوال کے جواب میں حنیف عباسی نے کہاکہ ان کے پاس منی ٹریل نہیں،کہتے ہیں حلف نامے پریقین کرلیں، وہ تواتر کے ساتھ جھوٹ بولتے رہے اور کہتے رہے کہ ایک ایک پائی کا حساب ان کے موجود ہے لیکن نتیجہ سامنے ہے۔
خبرنامہ
عمران خان اور ان کی پارٹی پر پابندی لگے گی،حنیف عباسی