خبرنامہ

عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں، طلال چوہدری کا خطاب پر ردعمل

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان مسائل کے حل کے لئے نہیں بلکہ انہیں بڑھانے کے لئے سڑکوں پر آئے ہیں ، ان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ، حکومت کی نیت میں شک ہوتا تو وہ اپوزیشن پارٹیز کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز کمیٹی میں شامل نہ کرتی ۔ جمعہ کو عمران خان کے لاہور کے جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان مسائل کے حل کے لئے نہیں بلکہ انہیں بڑھانے کے لئے سڑکوں پر آئے ہیں ، ان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ، حکومت کی نیت میں شک ہوتا تو وہ اپوزیشن پارٹیز کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز کمیٹی میں شامل نہ کرتی۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نے آئندہ الیکشن کے لئے پانامہ ایشو کو کیش کرنا ہے ۔حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے مخلص تھی ۔ اس ہی لئے ہم نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومتی قانون بہتر ہے ۔ مگر عمران خان جان بوجھ کر مطمئن نہیں ہو رہے ۔ اور ٹی او آرز کمیٹی کے نتائج سے پہلے ہی سڑکوں پر آگئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون ہم لے کر آئے ہیں اس سے ہماری نیت کا اندازہ ہو جاتا ہے ۔ عمران خان حکومت پر نہیں بلکہ اداروں پر اپنا دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ ادارے ان کی مرضی سے فیصلے دیں۔