خبرنامہ

عمران خان ایسی سیاسی بیماری ہے جس کاعلاج ممکن نہیں،پرویز رشید

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ایسی سیاسی بیماری ہے جس کاعلاج ممکن نہیں،چپ رہنے کیلئے کوئی احمق ہی عمران خان کورقم کی پیشکش کریگا، آصف زرداری کے کرپشن الزامات الٹاچورکوتوال کوڈانٹے کے مترادف ہیں،چیخ و پکارکرنے والوں پرآئندہ انتخابات کا خوف سوار ہے۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ بیانات داغنے سے عوامی حکومت کو کچھ نہیں ہوگا،چیخ و پکارکرنے والوں پرآئندہ انتخابات کا خوف سوار ہے،چپ رہنے کیلئے کوئی احمق ہی عمران خان کورقم کی پیشکش کریگا،عمران خان ایسی سیاسی بیماری ہے جس کاعلاج ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے کرپشن الزامات الٹاچورکوتوال کوڈانٹے کے مترادف ہیں،سوئس عدالتوں کے فیصلے زرداری کی کرپشن کاثبوت ہیں۔۔