ملتان (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان بال ٹھاکرے کے چھوٹے بھائی ہیں اوربال ٹھاکرے کی زبان بولنے والے کو بھارت بھجوا دینا چاہیے ،چیئرمین تحریک انصاف نے پختونوں اور پنجابیوں کو لڑانے کی کوشش کی ،جوکام بھارت نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کردیا ،عمران خان ناصرف دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں بلکہ یہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کا دفتر بھی قائم کرنا چاہتے تھے۔ شاہ محمودڈبل شاہ اور جہانگیرترین قوم کے ڈاکو ہیں،ملتوی خان کی باتیں اب نہیں چلیں گی،پاناما سے سرخرو ہوکر گلی گلی کرکٹ کھیلیں گے،تنقید کرنے والے پہلے کرپشن کا حساب دیں ،مولا بخش چانڈیوکو کراچی کی صفائی کا ٹھیکہ دینا چاہیے ۔ بدھ کو ملتان میں میپکو ہیڈاکورٹر میں میڈیا سے گفتگو کر کے دوران عابدشیرعلی سیاسی مخالفین پر برس پڑے ،عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ہمارے قائدین نے تین پشتوں کا حساب دیا ، مخدوموں کے ڈبل شاہ کو بھی اب حساب دینا ہوگا ، شاہ محمود بتائیں دربار سے ملنے والے کروڑوں روپے سے کتنی بیواؤں کے سر پر ہاتھ رکھا، جہانگیر ترین ڈاکو ہے اور اس کا منشی عمران خان ہے، جہانگیر ترین نے کسانوں کا مال کھایا اور استحصال کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے ضلعی سینئرنائب صدر عبدالرحمن فری ،سہیل فراز اور اعلیٰ میپکو حکام بھی موجود تھے ،عابدشیرعلی کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم کے بیان پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے،عمران خان ناصرف دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں بلکہ یہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کا دفتر بھی قائم کرنا چاہتے تھے، انہوں نے پاکستان کو توڑنے کی سازش کی اور نفرت کا بیج بویا ہے تاہم جو کام بھارت نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بال ٹھاکرے کے چھوٹے بھائی ہیں اوربال ٹھاکرے کی زبان بولنے والے کو بھارت بھجوا دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان گوجرانوالہ میں اشتہاری ہیں،پولیس اب عمران خان کوہتھکڑی لگاکرعدالت لائے گی۔، انہوں نے کہا کہ ایان علی ڈالرز کے ساتھ پکڑی گئی، چارٹرجہاز میں چلی گئی، قوم دیکھتی رہ گئی۔ انہوں نے چئیرمین پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب،چانڈیو کو کراچی صاف کرنے کا ٹھیکہ دے دیں،چانڈیو صاحب پہلے شہر کو صاف کریں اور کرپشن کا حساب دیں پھر تنقید کریں۔ کرپشن کیخلاف بھاشن دینے والوں کی کرپشن کی داستانیں لوگوں کی زبان پر ہیں۔پاکستان کے لوگ آئندہ الیکشن میں بھی کارگردگی کی بنیاد پرووٹ دیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے جووعدہ کیا تھا ،اس کی تکمیل کا وقت آگیا ،رمضان سے قبل قوم بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کی نوید سنے گی۔
خبرنامہ
عمران خان بال ٹھاکرے کے چھوٹے بھائی ، ان کو بھارت بھجوا دینا چاہیے: عابد شیر
