اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان بہادر ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس واپس لیں اور الیکشن کمیشن میں مقدمے کا سامنا کریں‘ عمرنا خان اور جہانگیر ترین کالا دھن سفید کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں‘ عمران خان بدعنوانی کے خاتمے اور خود احتسابی کے لئے سنجیدہ نہیں۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان عدالت میں ایسا منظر پیش کررہے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں کچھ بھی نہیں۔ عمرنا خان مسلم لیگ ن سے ستر سال کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں۔ عمران خان خود 2013 کے بعد کی تلاشی بھی نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہادر ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس واپس لیں۔ عمران خان الیکشن کمیشن میں مقدمے کا سامنا کریں عمران خان بدعنوانی کے خاتمے اور خود احتسابی کے لئے سنجیدہ نہیں۔ دانیال عزیز نے کہا جہانگیر ترین نے خود تسلیم کیا کہ انہوں نے غلط طریقے سے کاروبار کیا عمران خان اور جہانگیر ترین کالا دھن سفید کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں مسلم لیگ ن تبدیلی کی دعویدار تحریک انصاف میں تبدیلی لائے گی۔
خبرنامہ
عمران خان بہادر ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس واپس لیں: دانیال
