راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی دشمنی میں خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں ۔ راولپنڈی میں شہباز شریف ٹی ٹوئنٹی ٹرافی چمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ بنی گالہ کی زمین کہاں سے آئی ، ہندووٴں اور یہودیوں سے چونتیس کروڑ منگوائے گئے،عمران خان کو کھلا چیلنج کرتا ہوں آوٴ ترقی میں ہم سے مقابلہ کرو ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے کہیں گے کہ عمران خان کی ڈگری چیک کرے ، سی پیک کو عمران خان بیرونی طاقتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر خراب کر رہا ہے ۔ شیخ رشید کے حوالے سے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔ شیخ رشید سازش کے تحت الیکشن جیتا ، پنڈی کے ٹھگ سے کہوں گا کہ تم صرف لوگوں کو بے وقوف بناتے ہو،راولپنڈی میں 72 ارب روپے کے پراجیکٹ لگا چکے ہیں
خبرنامہ
عمران خان خودکش بمبار بنتے جا رہے ہیں :حنیف
