‘عمران خان ذاتی جنگ جیتنا چاہتے ہیں’ طلال چوہدری
اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کبھی امپائر اور کبھی عدالت کے سہارے ذاتی جنگ جیتنا چاہتے ہیں۔ طلال چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان تسلیم کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو نہیں گرا سکتے، عمران خان اور آصف علی زرداری مل کر ہمارے خلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو بتائیں گے کہ عمران خان کے دائیں بائیں کون ہیں اور کس بنا پر انہیں معافی دی گئی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں سیاستدانوں کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔
………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…کچھ لوگوں کی قسمت میں رونا پیٹنا لکھا ہے، مریم نواز
لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کے تمام بیانیے ناصرف نوازشریف بلکہ ان کی نسلوں سے بھی خوف کے عکاس ہیں اور کچھ لوگوں کی قسمت میں ہی صرف ڈرنا اور رونا پیٹنا لکھا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف 17 سال پرانے ریفرنس کا مطلب واضح ہے کہ ان کے خلاف پاناما کیس میں کچھ نہیں مل سکا۔