خبرنامہ

عمران خان سزا یافتہ ٹیکس چور اور اثاثہ چھپانے والے ہیں، دانیال عزیز

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان سزا یافتہ ٹیکس چور اور اثاثہ چھپانے والے ہیں،عمران خان نے 2000میں اپنے اثاثے چھپائے اور کالا دھن سفید کیا،عوام جانتے ہیں کون ٹیکس چور ہے اور کس نے اثاثے چھپائے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ مقدمے کے دوران کسی قسم کے استثنیٰ یا استحقاق کا مطالبہ نہیں کیا،عمران خان نے 2000میں اپنے اثاثے چھپائے اور کالا دھن سفید کیا،عمران خان سزا یافتہ ٹیکس چور اور اثاثہ چھپانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،عوام جانتے ہیں کون ٹیکس چور ہے اور کس نے اثاثے چھپائے۔