خبرنامہ

عمران خان سیاست میں طوفان بدتمیزی لے کر آئے

سکھر (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں طوفان بدتمیزی لے کر آئے‘ ریلو کٹے پاکستان کے سیاسی نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں‘ خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلو کٹوں سے نجات دلائیں گے‘ پی ٹی آئی کے پاس صرف ٹریکٹر ٹرالی ہی ہے‘ مسلم لیگ (ن) نے ہر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دی‘ نواز شریف نے اقتدار کے لئے پرویز مشرف سے بھی ڈیل نہیں کی۔ منگل کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کبھی کسی پر الزام لگاتے ہیں کبھی کسی پر‘ آپ سیاسی ریلو کٹے ہیں ریلو کٹے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ کے پی کے کے عوام کو آپ جیسے ریلو کٹوں سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دی۔ عمران خان سیاست میں طوفان بدتمیزی لے کر آئے۔ سیاست میں ریلو کٹا والی اننگز نہیں کھیلنے دیں گے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ریلو کٹے پاکستان کے سیاسی نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کے پاس صرف ٹریکٹر ٹرالی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار ہزار دو سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں لائے ہیں بجلی چوری اور لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ سولہ گھنٹے تک ہے نواز شریف نے اقتدار کے لئے پرویز مشرف سے بھی ڈیل نہیں کی۔