خبرنامہ

عمران خان عدالت گئے توپھر اس پر اعتماد کریں‘ ہمارا دامن صاف ہے: پرویز رشید

لاہور(ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعا ت سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت گئے ہیں تو پھر عدالت پر اعتماد کریں‘ ہمارا دامن صاف ہے اور امید ہے عدالت جلد فیصلہ سنائے گی ‘ عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ وزیر اعظم نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا ، نوازشریف نے کاروبار میں بھی قانون کا احترام کیاہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعا ت سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کو عدالت نے طلب نہیں کیا بلکہ نوٹس بھیجا ہے ،جس نوٹس پر عمران دندناتے پھرتے ہیں وہ انہیں بھی عدالت سے مل چکا ہے ۔فیصلہ آیا تو عمران خان کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا ہے کہ وزیر اعظم نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا ، نوازشریف نے کاروبار میں بھی قانون کا احترام کیاہے ‘ عمران خان عدالت گئے ہیں تو پھر عدالت پر اعتماد کریں‘ ہمارا دامن صاف ہے اور امید ہے عدالت جلد فیصلہ سنائے گی۔