خبرنامہ

عمران خان نےعوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، عابد شیرعلی

نواز شریف کی نااہلی

عمران خان نےعوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، عابد شیرعلی

ایبٹ آباد :(ملت آن لائن)عمران خان نےعوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، عابد شیرعلی، وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عمران خان اور چور وزراء نے خیبر پختون خواہ میں عوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد کے واپڈا ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عابد شیر علی نے خیبر پختونخواہ کے وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چور مشتاق غنی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ جانے والے راستے پر تاحال ریٹینگ وال نہ لگا کر عوام کو مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔ واپڈا حکام ریٹننگ وال مکمل نہ ہونے تک تمام پی ٹی آئی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے فنڈز منجمد کردیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشتاق غنی کو ان کی کرپشن پر نیب کے حوالے کرنا چائیے، عابد شیر علی نے کہا کہ طاہر القادی کی احتجاجی تحریک فلاپ ہو گئی ہے، عوام اب ان کو جوتے ماریں گے۔