خبرنامہ

عمران خان نے انتخابات میں شکست کے بعد عدالتی جنگ شروع کر دی ، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(ملت آن لائن،اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے انتخابات میں شکست کے بعد عدالتی جنگ شروع کر دی ہے،انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا جہاں وہ اقتدار میں ہیں کی ترقی و خوشحالی، وہاں کے عوام اورنوجوانوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مشرف کے دور میں کڑا ترین احتساب کا امتحان دیا تھا ،جے آئی ٹی کمیشن کا دیا جانے والااحتساب تو اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے،وہ عمران خان کی طرح عدالتوں سے فرار نہیں ہو جاتے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم محمد نواز شریف مشرف کے دور میں بھی سرخرو ہوئے تھے اور انشاء اللہ اب بھی سرخرو ہوں گے۔