خبرنامہ

عمران خان نے سپریم کورٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی سپریم کورٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی ‘ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے والے ایک بار پھر ناکام ہو گئے ہیں ‘ عدالت کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ اپوزیشن کے الزامات درست نہیں ہیں۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے ولے ایک بار پھر ناکام ہو گئے ہیں۔ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں پیش ہو گی اور ایک بار پھر عوام ترقی کو ووٹ دیں گے۔ عدالت نے اپوزیشن کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ جمہوریت کے لئے فتح کا دن ہے۔ تحریک انصاف کبھی دھرنوں اور جھوٹے نعروں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے اب سپریم کور ٹ کے کندھے پر سوار ہو کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے کہ اپوزیشن کے الزامات درست نہیں ہیں۔