اسلام آباد: (ملت+آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنماؤں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اوردانیال عزیز نے کہاہے کہ عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں،پی ٹی آئی کا کام ثبوت کے بغیر الزام لگانا ہے،عمران خان دیرہ دلیری اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان کو شکست نظر آئی تو خود عدالت میں پیش ہوگئے،یوٹرن خان کو قوم پہچان چکی ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں،پی ٹی آئی کا کام ثبوت کے بغیر صرف الزام لگانا ہے،الزام خان کے پاس صرف شرمندگی کے سوا کچھ نہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف آج عدالت کو دبئی اور قطر کے اردگرد گھماتی رہی عمران خان کو شکست نظر آئی تو خود عدالت میں پیش ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان دیرہ دلیری اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں،یوٹرن خان کو قوم پہچان چکی ہے۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا ہے: مریم
