خبرنامہ

عمران خان وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو 2018کے الیکشن کا انتظار کریں

جامشورو (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو 2018کے الیکشن کا انتظار کریں،انتخابات میں عوام جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہوگا،عمران خان عدالتوں سے اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں،عوام دھرنوں اور انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔منگل کو جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو 2018کے الیکشن کا انتظار کریں،انتخابات میں عوام جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہوگا،عمران خان عدالتوں سے اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں،عوام دھرنوں اور انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔