اسلام آباد ( آن لائن ) لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ٹیکس چور اور منی لانڈر ہیں ۔ حنیف عباسی کا کیس فیصلہ کن ثابت ہو گا ۔آپ نوازشریف کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے۔سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لائیں گے ۔عمران خان نے پہلے کہا میرا کام الزام لگانا ہے ثبوت دینا نہیں ۔طلال چودھری نے مزید کہا کہ حنیف عباسی کی رٹ کے جواب میں عمران خان کہتے ہیں کہ ثبوت بھی وہ دیں ۔خان صاحب کسی ایک جگہ پر کھڑے تو ہو جایا کریں
خبرنامہ
عمران خان ٹیکس چور اور منی لانڈرر ہیں ، حنیف عباسی کا کیس فیصلہ کن ثابت ہو گا : طلال چودھری
