اسلام آباد (ملت آن لائن،اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ حاصل کی ہے اور اس حوالے سے عمران خان کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا سر ٹیفکیٹ غلط ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا تمام دارومدار فارن فنڈنگ پر تھا، پی ٹی آئی کی حیثیت ایک سیٹ جیتنے کی بھی نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کا الیکشن کیمشن میں داخل کردہ سر ٹیفکیٹ غلط ہے اور اس پر عمران خان قومی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل ہو سکتے ہیں جبکہ سیکشن 15 کے تحت ان کی پارٹی بھی ختم کی جا سکتی ہے ۔دانیال عزیز نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران کیس کی سماعت تعطل کا شکار رہی ہے۔
خبرنامہ
عمران خان کا فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا سر ٹیفکیٹ غلط ہے،دانیال عزیز
