نوشہرہ: (ملت+اے پی پی) امیر مقام نے نوشہرہ کے جلسے میں دھواں دھار خطاب کیا۔ انہوں نے کپتان پر طنز کے خوب نشتر چلائے۔ کئی سوال بھی اٹھا دیئے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو وعدے کئے ان پر خود کتنا عمل کیا؟ موروثی سیاست کے خاتمے کا اعلان کیا لیکن پرویز خٹک کے داماد سینیٹر اور بھائی ضلعی ناظم ہیں۔ امیر مقام نے سوال کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا وعدہ کیا گیا، وہ انتخاب کہاں گیا؟ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے کتنے لوگوں کو پکڑا؟ مسلم لیگ نون کے رہنماء کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کے عوام اگلے انتخابات میں پرویز خٹک سے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینگے۔
خبرنامہ
عمران خان کوئی وعدہ پورا نہیں کر سکے: امیر مقام