خبرنامہ

عمران خان کو بے نقاب کریں گے، دانیال عزیز

اسلام آباد (ملت آن لائن) دانیال عزیز کا کہنا ہے وہ جماعت جو ایک سیٹ جیتنے کے قابل نہیں تھی وہ کیسے پورے پاکستان میں آگئی ، حنیف عباسی نے کہا عمران خان عدالتوں اور اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ، طلا ل چوہدری کہتے ہیں جب جواب دینے کی باری آئے تو آپ سپریم کورٹ کا راستہ بھول جاتے ہیں ۔

لیگی رہنما ایک کے بعد ایک کپتان پر گرجتے برستے رہے ، سب سے پہلے دانیال عزیز نے کپتان کی جی بھر کر کلاس لی ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کو فراڈ کی بنیاد پر چھپے ہاتھ کے ذریعے پیسے فراہم کیے گئے ، وہ جماعت جو ایک سیٹ جیتنے کے قابل نہیں تھی وہ کیسے پورے پاکستان میں آگئی ۔

حنیف عباسی نے کہا پی ٹی آئی قوم کو گمراہ کرتی ہے ، ان کے اکاؤنٹس میں یہودیوں کا اور بھارت کے ہندوئوں کا پیسہ آیا ہے ۔ طلال چودھری کہتے ہیں بنی گالہ کہاں سے آیا ، منی لانڈرنگ کی گئی ، نواز شریف نے 50 سال کا جواب دیا ہے ، عمران خان سے چند سال کا جواب مانگا ہے ۔ طلال چودھری نے کہا فارن فنڈنگ پر عمران خان نے دستخط شدہ دستاویزات جمع کرائے ہیں ، عمران خان فرشتہ نہیں سب سے بڑے گناہ گار ہیں ۔