اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پرانی کہانی فیل ہوگئی ہے اور اب وہ نئی کہانی بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین نے پوری پریس کانفرنس میں سماعت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ،عمران خان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ہیں۔منگل کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ کل کیس کی سماعت ہے اور تحریک انصاف کے چیئرمین نے آج کی پوری پریس کانفرنس میں سماعت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ طلال چوہدری نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ یہ ثبوت جب عدالت مانگتی ہے تو پکوڑوں والی ردی کیو ں پیش کردی جاتی ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی پرانی کہانی فیل ہوگئی ہے اور اب وہ نئی کہانی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
خبرنامہ
عمران خان کی پرانی کہانی فیل ہوگئی؛ طلال
