خبرنامہ

عمران خان کی ڈکشنری میں نظم و ضبط ‘ تحمل اور برداشت کا لفظ ہی موجود نہیں، آصف کرمانی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کی ڈکشنری میں نظم و ضبط ‘ تحمل اور برداشت کا لفظ ہی موجود نہیں‘ پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد سے یہ ٹولہ مکمل طور پر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے‘ بدتہذیب ٹولے کو 2018 کے الیکشن میں ایک بار پھر شکست کا مزہ چکھائیں گے۔ جمعرات کو پارلیمانی گیٹ پر ہاتھا پائی کے واقع پر اپنے ردعمل میں آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کی ڈکشنری میں نظم و ضبط‘ تحمل اور برداشت کا لفظ ہی موجود نہیں۔ یہ کھلی جارحیت اور فسطائیت کی سیاست پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد سے یہ ٹولہ مکمل طور پر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ بدتہذیب ٹولے کو 2018 کے الیشن میں ایک بار پھر شکست کا مزہ چکھائیں گے۔ (ن غ