خبرنامہ

عمران خان کے اثاثے ایک ارب 32کروڑ سے تجاوز کرگئے، مشاہد اللہ

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے اثاثے ایک ارب 32کروڑ سے تجاوز کرگئے،حکومت نے ملک ترقی کی راہ پر گامزن کردیا اب نہ قافلے رکیں گے اور نہ ترقیاتی منصوبے دھاندلی کے حوالے سے قائمہ کمیشن کے موقع پر بلند بانگ دعوے کیئے تھے،فیصلہ سننے کے بعد حسرتوں پر آنسو بہا کر سوگئے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے قائم کمیشن کے موقع پر بڑے بلند بانگ دعوئے کئے گئے تھے لیکن فیصلہ آنے کے بعد حسرتوں پر آنسو بہا کر سوگئے تھے،آج آف شور کمپنیوں کی بنیاد پر پانامہ کا فیسلہ آیا تو عمران خان جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ جیل جائیں گے،سیاسی لوگ عدالتوں میں جنگیں نہیں لڑتے جبکہ میدان میں لڑتے ہیں،ہم نے ان کو دو دن قبل میدان میں شکست دی ہے اور آج بھی شکست ان کا مقدر بنے گی،جن کے مقدر ہی ذلت لکھی ہو وہ اس فیصلے پر کیا ردعمل دے سکتے ہیں جو لوگ تنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو چاہیے کہ پہلے کے پی کے میں تحریک انصاف کام کرکے دکھائے اور اس طرح پی پی سندھ میں کام کرکے دکھائے پھر پتہ چلے گا جو شخص ایک ٹیچر کا بیٹا ہے اس کے پاس ااربوں وپے کہاں سے آئے جبکہ عمران خان کے اثاثے ایک ارب 32کروڑ تک پہنچ گئے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا ہے کہ اتنے اضافہ کس طرح ہوا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اب نہ قافلے رکیں گے اور نہ ہی ملکی ترقی رکے گی۔