عمران خان کے جلسے تیسرے دھرنے کا منصوبہ ہے:احسن اقبال
اسلام آباد: (ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے تیسرے دھرنے کا منصوبہ ہے‘ عمران خان 2018 سے پہلے جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں تاخیر چاہتی ہے۔ جمعہ کو احسن اقبال نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جلسے تیسرے دھرنے کا منصوبہ ہیں اور عمران خان جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان 2018 سے پہلے جمہوری عمل کو ڈیل ریل کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی مردم شماری کے تحت نشستوں کی تقسیم کے معاہدے سے پھر گئی۔ انہوں نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں تاخیر چاہتی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اب دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب ریفرنس میں ان کے خلاف فیصلہ لازم ہے اور وہ مشکل میں ہیں لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔
اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ فوج، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، جنرل اسلم بیگ کے ساتھ مل کر بے نظیر کی حکومت کے خلاف نوازشریف ہی کھڑے ہوئے، ججوں پر دباؤ ڈال کر بے نظیر کو سزا بھی دلوائی، یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے میں بھی ان ہی کا ہاتھ تھا اب پیپلزپارٹی کے ان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اعتزاز احسن جارحانہ سیاست کا مشورہ اپنی قیادت کو دیں، چوہدری نثار
بیرسٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ نوازشریف شیڈو باکسنگ کررہے ہیں انہیں ہرکونےاور پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، ان کی اپنی حکومت ہونے کے باوجود کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہورہی ہے اور وہ بتائیں کہ حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس طرح خطرہ ہوسکتا ہے اور نام لیں کہ آصف زرداری کس کے کہنے پر ان کے خلاف بات کررہے ہیں۔