پشاور (ملت آن لائن) پشاور موٹر وے پر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوٹرن کی ڈگری لے رکھی ہے، اس کے قول و فعل میں تضاد ہے، عمران خان کل مٹھائی کھا رہا تھا اور آج سیاہ پٹی باندھی ہوئی تھی۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کا مجرم ہے، عوام کو میٹرو صرف ن لیگ دے گی۔ امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دس دن سے چائنہ میں گدھوں کا سٹال لگا رکھا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ پرویز خٹک نمبرون وزیر اعلیٰ ہے مگر بتایا تو جائے کس چیز میں نمبر ون ہے؟ ریلی سے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی سے محبت کرنے والوں کے لئے آج خوشی کا دن ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی مخالفین کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے دشمن کو آئندہ انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی۔ عمران خان کو اور کوئی جگہ نہ ملی تو انہوں نے آئندہ انتخابات کوہستان سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے مگر ہم عمران خان کا کوہستان کے پہاڑوں میں بھی پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔
خبرنامہ
عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، استعفیٰ طلب نہیں کر سکتے، امیر مقام
