خبرنامہ

عمران خان کے پاس پی ٹی آئی کا سند یافتہ کرپٹ ہے: دانیال

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس پی ٹی آئی کا سند یافتہ کرمنل ہے،عمران خان شیشے میں اپنی شکل دیکھیں اور پھر الزامات لگائیں،جہانگیر ترین نے جرمانہ جمع کرایا،اس کا مطلب ہے وہ کرپشن مان گئے،کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیئے۔وہ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی اولاد نے تو مانا ہے کہ یہ جائیداد ان کی ہے،آپ تو اپنے خانساماں کے نام سے جائیداد بناتے ہو،عمران خان تمہارے بغل میں کھڑا پی ٹی آئی کا سیکرٹری جنرل سند یافتہ کرپٹ ہے،عمران خان اپنے نوکروں کے نام پر کاروبار کرتے ہیں،کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیئے،کوئی شرم کوئی حیاء بھی ہے آپ نے درس دینا ہے ۔کرپشن کے خاتمے کا،کرپشن بے نقاب کرنے پر خیبرپختونخوا میں جنرل حامد کو عہدے سے ہٹا دیا،عمران خان کے آج کے جواب سے نئی کہانی شروع ہوگئی ہے۔ جائیداد خریدار ی کے حوالے سے جمائما اور عمران دونوں کے بیانات مختلف ہیں۔