پشاور: (ملت+آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کا تو پتہ ہی نہیں چلتا ،صبح بات کرتے ہیں شام کو مکر جاتے ہیں،عوا م نے نوازشریف کو تین مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنایا۔وہ جمعرات کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو سی پیک پر کام عدالت جانے کے بعد کیوں نظر آیا،اب پرویز خٹک صاحب کو کہتے ہیں کہ اچھا کام ہورہا ہے،عمران خان کی باتیں اب بچوں والی بن گئیں ہیں،ان کا پتہ ہی چلتا صبح بات کرتے ہیں شام کو مکر جاتے ہیں،ان کا کوئی اعتبار نہیں کہ وہ کتنا اپنی بات پر قائم رہتے ہیں،ان کا شوق تو کنٹینر کا ہے لیکن عوام نے انہیں مایوس کردیا ۔(خ م)
خبرنامہ
عمران صبح بات کرتے ہیں شام کو مکر جاتے ہیں: امیرمقام
