مردان: (ملت+اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑیں گے اور اس ناسور کا ملک سے خاتمہ کر دیں گے۔ پاکستان کی دلیر افواج نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کیلئے جانوں کا نذرانہ دیا۔ پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی حکومت کے بعد بہت تبدیلی آئی اور ملک کو امن و امان کا گہوارا بنائیں گے۔ ہمارا منشور اور ایجنڈا قائد کی سر پرستی میں ترقی کا ہے۔ امیر مقام نے عمران خان کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کپتان عدلیہ میں جا کر بھی عدلیہ کو نہیں مانتے اور یو ٹرن میں ماسٹرز سے بھی آگے چلے گئے اور پی ایچ ڈی کر لی ہے۔ انہوں نے کہا عمران کی ڈکشنری میں ثابت قدمی نہیں ہے جبکہ کے پی کے لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ عمران خان صبح کے وقت پارلیمنٹ کو بوگس کہتے ہیں اور شام کو اچانک سے پارلیمنٹ آ جاتے ہیں۔ امیر مقام نے کہا لوگوں نے سرخ جھنڈے کا دور دیکھا ہے اب مردان میں سبز جھنڈے کا راج ہو گا۔
خبرنامہ
عمران عدلیہ میں جا کر بھی عدلیہ کو نہیں مانتے: امیر
