اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان کو کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانے کی عادت ہے،جھوٹے الزامات پر عمران خان کو جلد معافی مانگنی پڑے گی،عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو ختم کردیا،عمران خان کو مبارک ہو وزیراعظم ڈیووس پہنچ چکے ہیں،عمران خان پانامہ کے نام پر سیاسی جوا کھیلنے سپریم کورٹ آئے ہیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق عمران خان نے غلط بیانی کی،آج منی ٹریل سے متعلق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کردی ہیں،مریم نواز کے زیرکفالت نہ ہونے سے متعلق دستاویزات پیش کردیں ہیں،عمران خان کی کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانے کی عادت ہے،جھوٹے الزامات پر عمران خان کو جلد معافی مانگنی پڑے گی،وزیراعظم نے جیسے کہا تھا اس کا ثبوت عدالت میں پیش کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صبر کریں ان کو تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے،عمران خان عدالت سے باہر عدالت نہ لگائیں،عمران خان کے پاس جھوٹے الزام لگانے کیلئے اخباری موجود ہیں ثبوت نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کوئی بھی جوابی ثبوت اور ایک کاغذبھی پیش نہیں کرسکے،دوفریقوں کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ پر انہیں اعتراض ہے تو کوئی کاغذ پیش کریں،عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو ختم کردیا،عمران خان کو مبارک ہو وزیراعظم ڈیووس پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جیسے جیسے کیس چل رہا ہے تحریک انصاف کے لوگ مایوس ہوکرجارہے ہیں،عمران اسی روٹین سے سکول جاتے تو انہیں پتہ چل جاتا کہ جھوٹ نہیں بولنا چاہیے،عمران خان پانامہ کے نام پر سیاسی جوا کھیلنے سپریم کورٹ آتے ہیں۔۔۔۔(خ م)