خبرنامہ

عمران یہ بتائیں جمائما اور راشد خان کا کیا تعلق ہے۔حنیف عباسی

؟ 147عدالت کے باہر حنیف عباسی نے انتہائی شرمناک بات کہہ دی

اسلام آباد (ملت آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں اپنی لیڈر شپ کو سلام پیش کرتا ہوں جس کی وضع داری ابھی تک قائم ہے ورنہ عمران خان کے ایسے کرتوت ہیں کہ اگر وہ قوم کے سامنے آجائے تو پوری قوم شرمائے لیکن خان صاحب کو پھر بھی شرم نہیں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج ایک اور چیز باہر آئی ہے ،آج عمران خان نے کہا کہ میری بیوی کے اکاﺅنٹ سے پیسے راشد خان کے اکاﺅنٹ میں آئے ،یہ ان کا اپنا لین دین تھا ۔حنیف عباسی نے استفسار کیا کہ جمائما اور راشد خان کا آپس میں کیا لین دین تھا ؟،ان کا آپس میں کیا رشتہ تھا ؟،عمران خان کیسی بے شرمی والی باتیں کرتے ہیں کہ دوستوں کے اکاونٹ میں اپنی بیوی کے اکاونٹ کو ملا کر کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ کہ میری بیوی نے میرے دوست کے اکاﺅنٹ میں پیسے کیسے بھیج دئیے ۔حنیف عباسی نے کہا کہ آج عمران خان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔