اسلام آباد (ملت + اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمراں خان اور جہانگیر ترین عدالت کے سامنے کالے دھن کا اعتراف کر چکے ہیں ۔ ہم انہیں پکڑ پکڑ کر سامنے لائیں گے اور قوم کو ان کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج تیرہ تاریخ آچکی ہے اور جلد عمران خان سپریم کورٹ سے بھی بھاگیں گے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن چھ مرتبہ عمران خان سے منی ٹریل مانگ چکا ہے اور وہ حکم امتناعی کا سہارا لے رہے ہیں جبکہ عدالت میں جمع کرائے گئے بیان پر تحریری معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی عدالت میں رکن قومی اسمبلی (عمران خان )کے لئے گلٹی اور ان سیولائیز کا لفظ استعمال کیاگیا ہے اس کے باوجود وہ منی ٹریل جمع نہیں کرا رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین عدالت میں اپنے کالے دھن کا عتراف کر چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) پچاس سال پرانہ حساب دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے عمران خان بھاگیں گے اور ہم انہیں پکڑ پکڑ کر سامنے لائیں گے اور ان کا اصل چہرہ عوام کا دکھائیں گے۔
خبرنامہ
عمراں خان اور جہانگیر ترین عدالت کے سامنے کالے دھن کا اعتراف کر چکے: دانیال
