اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دے گی،دھرنے جلسوں کے بجائے انتخابی اصلاحات پر کام کریں، 2018انتخابات میں ان کا حال وہی ہو گا جو گذشتہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کاہوا ،پیپلزپارٹی کے سیاسی مطالبات ہیں اور الیکشن کی تیار ی ہے،خارجہ پالیسی کامیاب چل رہی ہے،عمران خان کے ٹیسٹ پر جاوید ہاشمی کی بات زیادہ معتبر ہے۔وہ پیرکو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ مثبت تنقید حکومت اپنی کارکردگی بہتر کرے گی،تنقید برائے تنقید کو نظرانداز کردینا ہی کافی ہے،پیپلزپارٹی کے سیاسی مطالبات ہیں اور الیکشن کی تیاری ہے،وزارت خارجہ میں سرتاج عزیز کام کر رہے ہیں،خارجہ پالیسی کامیاب چل رہی ہے،ملک میں سیکیورٹی کیلئے پارلیمانی اور حکومت کی کمیٹیاں موجود ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ 2018الیکشن سر پر ہیں،دھرنے ،جلوسوں کے بجائے انتخابی اصلاحات پر کام کریں،2018انتخابات میں ان کا حال وہی ہو گا جو گذشتہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا ہوا،اب انتخابات میں کوئی کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا،عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ٹیسٹ پر جاوید ہاشمی کی بات زیادہ معتبر ہے،جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کے اندر رہے ہیں،خان صاحب اگر ابھی جلسے اور دھرنے دیں گے تو انہیں مشکلات ہوں گی۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
عوام کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دے گی: احسن
