خبرنامہ

عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے: وزیر اعظم

لاہور (ملت + آئی ا ین پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے‘ اﷲ کی مدد سے ہم عوام کی بہتر خدمت کررہے ہیں۔ بدھ کو گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پروگرام پر عمل درآمد سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پروگرام پر عمل درآمد کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے۔ اﷲ کی مدد سے ہم عوام کی بہتر خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر موثر پیش رفت اور شفافیت تعریف کے قابل ہے۔ وزیراعظم نے موثر ترقیاتی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کی تعریف کی۔(ن غ)