اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت کشمیر الیکشن، لوکل باڈیز، بائی الیکشن، گلگت بلتستان اور چکوال میں فیصلہ سنا چکی ہے۔ پاکستان کی عوام کو پانامہ کا نہیں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا انتظار ہے۔ عمران خان کو اپوزیشن کی ساری جماعتوں کے ساتھ مک مکا کر کے الیکشن ہارنے پر مبارک ہو۔ ان کی انتشاری، فسادی اور جھوٹے الزامات کی سیاست کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا۔
خبرنامہ
عوام کو پانامہ کا نہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کا انتظار ہے: مریم اورنگزیب
