خبرنامہ

عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) حکومت کی اولین ترجیح ہے، سردار مہتاب خان

عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) حکومت کی اولین ترجیح ہے، سردار مہتاب خان

اسلام آباد(ملت آن لائن)عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘2018کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں جائیں گے ، مسلم لیگ ن دوبارہ کلین سویپ کر کے حکومت بنائیں گی مشیربرائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان عباسی کا یوتھ کنوونشن سے خطاب وزیراعظم کے مشیربرائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں 2013سے 2018تک ملک بھر میں عوامی خدمت سے تعلق رکھنے والے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں ‘ملک میں بجلی بحران کا خاتمہ ‘دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ سے امن و امان کی بہتر صورتحال‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) 20کروڑ عوام کے لئے ایک تحفہ ہے‘عوام کی خدمت مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘2018کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں جائیں گے اور دوبارہ کلین سویپ کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت بنائیں گے ۔وہ جمعہ کو یہاں یوتھ کنوونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ایک آزاد جمہوری معاشرے سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اگر دنیا کے کسی ملک نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں ان میں پاکستان کا نام سرفہرست ہے ‘عالمی طاقتیں بھی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کر رہی ہیں لیکن امریکہ صرف الزام تراشی کر رہا ہے حقیقت یہ ہے کہ ہم نے امریکہ اتحاد میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انتشار کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ملک میں انتشار مت پھیلایا جائے ، تمام سیاسی مخالفین 2018 کے انتخابات میں عوام کے فیصلے کا انتظار کریں ۔