خبرنامہ

عیدالفطرکی تعطیلات کی وجہ سے 200روپے مالیت والے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں توسیع

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) عیدالفطر کی تعطیلات کی وجہ سے 200 روپے مالیت والے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے انعامی بانڈ کی کمپوٹرائزڈ قرعہ اندازی کیلئے 15جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عیدالفطر کی تعطیلات کی وجہ سے اب یہ قرعہ اندازی 19جون کو ہوگی۔ 200روپے مالیت والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار، دوسرا ڈھائی لاکھ اور1250روپے کے 2394دیگر انعامات شامل ہیں۔