اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کر دیا۔ دفتر خارجہ نے سندھ طاس معاہدے کو ناقابل ترمیم قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے منخرف نہیں ہو سکتا۔ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرکشمیریوں کو آباد کر رہا ہے، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے استفسار کیا کہ عالمی معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے والا بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا ممبر کیسے بن سکتا ہے؟ پاکستان این ایس جی کی رکنیت کا زیادہ اہل ہے۔