اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،سی پیک ہماری قوم اور آئندہ آنے والی نسلوں کا منصوبہ ہے،اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان اور چین نہیں بلکہ پورا جنوبی ایشیاء مستفید ہوگا۔جمعرات کو اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک کے تحت سازشیں کرنے والے ہر فورم پر ناکام ہوں گے،چین کی قیادت پاکستان میں صنعتوں کی ترقی چاہتی ہے،سی پیک منصبوں کے باعث پاکستان کی صنعتیں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی جذبے اور مکمل اتفاق کے ساتھ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنائیں گے،سی پیک ہماری قوم اور آئندہ آنے والی نسلوں کا منصوبہ ہے،تمام صوبوں کو انڈسٹریل زونز کے قیام کیلئے جگہ کے تعین کا کہا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان اور چین نہیں بلکہ پوراجنوبی ایشیاء مستفید ہوگا۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے؛ احسن
