اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی حکومت نے یوم آزادی کی 70سالہ تقریبات کے سلسلے میں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی 30جون تک یوم آزادی کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے70 ویں یوم آزادی کو بھرپور جوش وجذبے اور یکجہتی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں تقریبات کی تیاریوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ کمیٹی کی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب چیئر پرسن ہوں گی ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی ، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن شاہ نواز رانجھا، سیکرٹری اطلاعات ، چیئرمین پی ٹی وی،ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پریس وزارت اطلاعات شامل ہیں ۔ خصوصی کمیٹی 30جون تک یوم آزادی کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے گی ۔ (ار)
خبرنامہ
فاقی حکومت نے یوم آزادی کی 70سالہ تقریبات کے سلسلے میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی
