پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹااصلاحات کی پارلیمنٹ اورکابینہ سے منظورے پاکستان مسلم لیگ(ن)اوروزیراعظم محمدنوازشریف کافقیدالمثال کارنامہ ہے جس سے نہ صرف خیبرپختونخواکی تکمیل ہوئی بلکہ قبائلی عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کیاگیا،فاٹااصلاحات ہرصورت میں لاگوکریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فاٹاویک کے احتمامی تقریب “دشملووطن” کے شرکا ء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا، ڈپٹی صوبائی اسمبلی ،سینئروزیرعنایت اللہ،اے این پی کے مرکزی رہنماغلام احمدبلوراورفاٹاکے پارلیمنٹرینزنے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔ انجینئرامیرمقام نے اپنی جانب سے کلچرشوکے انعقادپرڈیڑھ لاکھ روپے کااعلان بھی کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے ثقافتی شو کے انعقادپرنجی چینل کے چیف ایگزیکٹیواورانتظامہ کودل کی گہرائیوں سے مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ کلچرشومیں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرشپ نے شرکت ایک مثبت پیغام دیاجوقابل ستائش ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اے وی ٹی چینلزنے پختونوں کے ثقافت اورامن کے پیغام کے دنیاکے کونے کونے تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ “دشملووطن” کے انعقاد قبائل کے غیورعوام کے ثقافت سے مزیددنیااجاگرہوجائیگی،قبائلی عوام نے اس وطن کی آبیاری اپنے لہوسے کی ہے اوردہشت گردی کی عفریت کی بیخ کنی میں اپنابھرپورکرداراداکیاہے۔انہوں نے کہاکہ فاٹااصلاحات کی صورت میں قبائلی عوام کاحقیقی معنوں میں محرومیوں کاازالہ کیاگیاہے اورقیام امن کی خاطرانکی قربانیاں انمٹ نقوش رکھتی ہے۔
خبرنامہ
فاٹااصلاحات کی پارلیمنٹ اورکابینہ سے منظور وزیراعظم کا فقیدالمثال کارنامہ ہے
