خبرنامہ

فاٹا اصلاحات: نواز شریف کا ایک تاریخی کارنامہ ہے” مقام

لاہور/پشاور (ملت + آئی این پی) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹاکو70سال بعدقومی دھارے میں لارہے ہیں جومحمدنواز شریف کاایک تاریخی کارنامہ اورپختونوں سے محبت کاواضح ثبوت ہے،فاٹااصلاحات کاخالق بھی نوازشریف ہے اور بہت جلد فاٹااصلاحات کویقینی بنائینگے تاہم اس پرکسی کوسیاست چمکانے کی ضرور ت نہیں،فاٹاکے عوام کواصلاحات پرپیشگی مبارکباددیتاہوں۔وہ بدھ کو لاہورمیں پختون ویلفیئرتنظیم کی جانب سے منعقدہ کردہ تقریب میں پختون کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرپنجاب میں مقیم پختون کمیونٹی کے افرادکے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ دنیاکے کسی حصے میں کیوں نہ ہوپختونوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا،پنجاب میں جوخدشات تھے وہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے بعدختم ہوگئے،پنجاب میں پختون کمیونٹی سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا،میں خودپختونوں کاہر محاذ پر وکالت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ ہم سیاست چمکاتے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھاتے ہیں،محمدنوازشریف کاوعدہ ہے اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے منشورکاحصہ ہے کہ فاٹاکوقومی دھارے میں لائیں گے اورانشاء اللہ اس وعدے ہرصورت عملی جامہ پہنایاجائیگا۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ محمدنوازشریف اورپاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے جواقدامات اٹھائے ہیںآج دیگرممالک بھی موجودہ وفاقی حکومت کی ان بہترین پالیسیوں کے معترف ہیں،اللہ تعالیٰ نے اس سے قبل بھی محمدنواز شریف اورانکی جماعت کامیابیوں اورکامرانیوں سے نوازاہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی کرینگے۔