خبرنامہ

فراڈ ،ڈکیتی کے مقدمے جس پر ہیں اس کی کتاب کی کیا اہمیت ہوگی،طلال چوہدری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فراڈ ،ڈکیتی کے مقدمے جس پر ہیں اس کی کتاب کی کیا اہمیت ہوگی،ایسی کتابوں میں صرف پکوڑے فروخت کئے جاتے ہیں،انشاء اللہ خان صاحب کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شرمندگی اٹھانا پڑے گی،شیخ رشید خود کو ڈبوئیں گے ساتھ عمران خان کو بھی ڈبوئیں گے،وزیراعظم نوازشریف کی طرح مریم نواز بھی سرخرو ہوں گی۔منگل کو رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں فیصلے ہمیشہ ثبوتوں سے ہوتے ہیں نہ کہ جھوٹ سے ہوتے ہیں،اخبار کے تراشوں پر کسی کو سزائیں نہیں ہوتیں بلکہ اخبار کے پرانے تراشوں پر صرف پکوڑے فروخت ہوتے ہیں،یہ جو مریم نواز پر الزامات لگارہے ہیں،انشاء اللہ مریم نواز بھی یہ جنگ جیت جائیں گی اور وزیراعظم کی طرح سرخرو ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ فراڈ ،ڈکیتی کے مقدمے جس پر ہیں اس کی کتاب کی کیا اہمیت ہوگی!،انشاء اللہ خان صاحب ،اس بار پھر آپکو شکست ہوگی اورر شرمندگی اٹھانا پڑے گی،شیخ رشید کی بات کرتے ہوئے خیال رکھنا چاہیے،شیخ صاحب تو خود کو ڈبوئیں گے ہی ساتھ خان صاحب کو بھی ڈبوئیں گے،شیخ رشید نے 6بار نوازشریف کی تصویر لگا کر الیکشن جیتا تھا۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان شکست جب نہ دے سکے تو اداروں کے ذریعے مائنس ون جنگ لڑنا شروع کردی جس کتاب میں فراڈ،ڈکیتی جیسے سوال ہو ں تو اس کتاب کی کیا اہمیت ہوگی، عدالت میں جمع کرائے گئے تحریک انصاف کیجانب سے دستاویزات کا پانامہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔(