خبرنامہ

فیصلے چاہے مخالفت میں ہوں یا حق میں ایسے ہی ہونے چاہیں: محمد زبیر

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ فیصلے چاہے مخالفت میں ہوں یا حق میں ایسے ہی ہونے چاہیں،سڑکوں پر ماردھاڑ کرکے فیصلے نہیں ہوتے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر بہت خوشی ہوئی۔جمعرات کو محمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے پر خوشی ہوئی ہے،ٹریبونل سے لے کر سپریم کورٹ تک ہمارے حق میں آیا ہے،فیصلے چاہے مخالفت میں ہوں یاحق میں ایسے ہی ہونے چاہیں،سڑکوں پر ماردھاڑ کرکے فیصلے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔