خبرنامہ

قائد کے افکار کی روشنی میں حکومت نے وژن2025تشکیل دیا: مریم

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قائد کے افکار کی روشنی میں حکومت نے وژن2025تشکیل دیا،چند نام نہاد دانشور ملک کے نوجوانوں کو مایوسی کا درس دے رہے ہیں،ملک میں مثبت سوچ کو فروغ اور مایوسی کی آواز کو شکست دینا ہوگی،قائد کے اصولوں سے روگردانی کی وجہ سے پاکستان کا آدھا حصہ چھن گیا،موجودہ حکومت عوام کو خوشحال کرنے کا قائد کا خواب پورا کرے گی۔وہ پیر کو قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر 7روزہ تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کے بنیادی اصولوں پر ہوتا ہے،نوجوانوں کو قائداعظم کے افکار سے روشناس کرانے کیلئے پروگرام بنایا ہے،قائداعظم کی قیادت دستیاب نہ ہوتی تو قیام پاکستان کا خواب ادھورا رہ جاتا،معاشرے چند افراد ہوتے ہیں جو تاریخ کا دھارا تبدیل کرتے ہیں،قائداعظم نے پاکستان کے قیام سے تاریخ کا دھارا تبدیل کیا،قائداعظم کا ہدف پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا تھا،ایک معاشی طور پر مضبوط قوم قائداعظم کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے،ماضی میں پاکستان میں قائداعظم کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز کیا گیا،قائد کے اصولوں سے روگردانی کی وجہ سے پاکستان کا آدھا حصہ چھن گیا،قائداعظم ملک میں عوام کی حکمرانی کے اصول پر یقین رکھتے تھے،ملک میں امن،بھائی چارے اور رواداری وقت کی ضرورت ہے،قائد کے افکار کی روشنی میں حکومت نے وژن 2025تشکیل دیا،چند نام نہاد دانشور ملک کے نوجوانون کو مایوسی کا درس دے رہے ہیں،ملک میں مثبت سوچ کے فروغ اور مایوسی کی آوازوں کو شکست دینا ہوگی،پاکستان کے حالات بہتری کی طر ف جاررہے ہیں۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 19سے25دسمبر تک قائد کی سالگرہ منانے کیلئے تقریبات ہوں گی،قائد کے وژن کو معاشرے میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،قائد کے وژن کو سکولوں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،پاکستان کو قائد کے وژن کے مطابق بنانے کیلئے ہرفرد اپنا کردار اداکرے،پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے لوک ورثہ میں تقریبات ہوں گی۔اس موقع پر وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج قائداعظم کی تقریر میں اقوال زریں کے طور پر لی جاتی ہیں،مختلف سکولوں کے 10ہزار بچے قائد کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔وزیرمملکت تعلیم بلیغ الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے بانی کے افکار نئی نسل میں منتقل کرنا چاہتے ہیں،ترقی کے حصول کیلئے اپنی اساس اور اقدار سے جڑے رہنے کی ضرورت ہے،ملک میں نصاب تعلیم کی بہتری کیلئے قومی نصاب کمیٹی بنادی گئی ہے،مستقبل میں ایک روشن اور ابھرتا ہوا پاکستان دیکھ رہے ہیں،قائداعظم کے افکار کو اجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔(خ م)