اسلام آباد(ملت +آئی این پی)وزیربرائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں 80ارب روپے کی لاگت سے تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کو2018تک مکمل کرلیا جائے گا،جلد تعمیراتی کام شروع ہوجائیں گے،منصوبوں کی نشاندہی کردی گئی ہے،گورنرسے رابطے میں ہیں۔جمعہ کو قبائلی اراکین کے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر بیان دیتے ہوئے وزیرسیفران نے کہاکہ بحالی و تعمیر نو کے کاموں کیلئے تمام قبائلی علاقوں کو شامل کیاگیا ہے،کسی ایف آر کے علاقے کو اس منصوبے سے الگ نہیں کیا رکھا گیا ہے،شمالی وزیرستان کیلئے 4ارب 82 کروڑ روپے،تمام ایف آرز کے علاقوں کیلئے پانچ ارب 97کروڑ روپے سے زائد،جنوبی وزیرستان کیلئے چار ارب54کروڑ روپے،خیبر ایجنسی کیلئے چار ارب 54کروڑ روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔وزیر سیفران نے بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخوا سے منسلک تمام قبائلی علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے80ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،گورنر سیکرٹریٹ و فاٹا سیکرٹریٹ سے رابطے کیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ تعمیر نو کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے،منصوبوں کی نشاندہی کردی گئی ہے،قومی سوچ کے تحت تعمیر نو مکمل کریں گے
خبرنامہ
قبائلی علاقوں میں 80ارب روپے کی لاگت سے تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کو2018تک مکمل کرلیا جائیگا
