خبرنامہ

قومی اسمبلی میں دہشت گردی؛ سمجھوتا نہیں کر یں گے: عابد

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی)وفا قی وزیر مملکت بجلی و پا نی عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں دہشت گردی کر نے والوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کر یں گے، اسمبلی اجلاس میں پا کستان کے آئین کو پھاڑکر سپیکر پر پھینکنے والوں کے خلاف کاروا ئی ہو نی چا ہیے، ایسے لوگوں کو اسمبلی کا رکن نہیں ہو نا چا ہیے، مشرف دور میں ہم نے بھی ایل ایف او کی کا پیاں پھاڑ دی تھی لیکن ملک کا آئین ایک مقدس کتاب ہے اسے پھاڑنے سوچ بھی نہیں سکتے ،سپیکر کا گھراؤ کرنے اور نا زیبا الفاظ بولنے پر شاہ محمود قریشی کو شرم آنی چا ہیے، پاڑ ٹیاں بدلنے والے ما ہر جعلی پیر رشوت لیتے ہیں اور درباروں کے غلوں پر پل رہا ہے، یہ اپنے مفادات کی سیاست کرتا رہا جب وزارت چھینی گئی تو استعفیٰ دیکر پی ٹی آئی چلا گیا ،ہم نے اپنی بے گنا ہی عدا لت میں ثا بت کر دی اور اب عوام کی عدا لت میں بھی سر خروع ہو نگے ،پا گل خان کا ٹولہ سپریم کورٹ میں اخباری تراشوں کے علاوہ کچھ نہیں پیش کر سکا، وہ شرمندہ ہو نے کی بجا ئے عوام کو بیوقوف بنا نے کیا کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کا عدا لتی ٹر ئل ہو نا چا ہیے۔ وہ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید خود محکمہ اوقاف کی زمین پر قا بض ہے ۔ اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اس کی جا ئیداد ہے۔ مشرف دور میں جب اسے ریلوے کا وزیر بنایا گیا تو یہ ریلوے بیچ کر کھا گیا ۔بے ضمیر شیخ رشید بتا ئے اس کے پاس جا ئیدادیں بنانے کے لیے رقم کہاں سے آئی ۔مشرف دور میں یہ ڈاکو تھا۔ انہوں نے کہا اب لوگ وزیر دا خلہ کے پیچھے پڑے ہو ئے ہیں کیو نکہ وہ انکی چوریاں پکڑ رہا ہے۔ وہ بتا ئیں کہ سرے محل کس کا تھا ۔سوئس بنکوں سے ریکارڈ کے تھیلے بھر کر کہاں غا ئب کیے گئے اور کس نے کروا ئے۔ بلاول 2018میں خود وزیراعظم بننے اور باپ کو ایوان صدر بھجوانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ 2013میں عوام نے انکی کرپشن کے خلاف انہیں رد کر کے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے اور 2018میں بھی انہیں ٹھکرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کہنے پر اب کو ئی سڑ کوں پر نہیں آئے گا اور عوام اب پیسے لوٹ کر ملک سے بھاگ جا نے والوں سے بھی حساب ما نگے گی۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کو اب حساب دینا پڑے گا ۔