خبرنامہ

قومی اسمبلی میں مشترکہ مفادات کی دو سال قبل کی رپورٹ پیش

اسلام آباد(ملت +آئی این پی)قومی اسمبلی میں مشترکہ مفادات کی دو سال قبل کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے پیش نظر کمپنیات سے متعلق اور اس سے منسلک معاملات کیلئے اصلاحات کرنے اور قانون ازسرنووضع کرنے کا بل 2016ایک بارپھر موخر کردیا گیا ہے۔جمعہ کو ایوان میں وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے آئین کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ رپورٹ سال2015-16قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل خان نے مالی ذمہ داری اور تحدید قرضہ ایکٹ کے مطابق مالی اور قرضہ پالیسی کے گوشوارے برائے سال 2016-17ایوان میں پیش کیے اسی طرح پارلیمانی سیکرٹری خزانہ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف گورنر کی پاکستانی معیشت کے بارے میں رپورٹ برائے سال2016-17پیش کی،ایوان میں قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی عبوری رپورٹ بھی پیش کردی گئی ہے،اسی طرح قائمہ کمیٹی برائے بندرگاہ و جہاز رانی سید غلام مصطفی شاہ نے بھی کمیٹی کی عبوری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی۔قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر گلگت بلتستان کی جنوری تاجون2016 کی مدت کی عبوری رپورٹ بھی ایوان میں آگئی ہے۔وزیرقانون و انصاف زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ کمپنیات بل 2016 پر اپوزیشن سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے اپوزیشن کی مزید تجویز کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔وزیرقانون کے اس بیان پر ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے بل کو موخر کردیا